سندھ حکومت نے تاجروں کو خوشخبری سنادی، کاروباری افراد کی ڈیمانڈ پوری

سندھ حکومت نے تاجروں کو خوشخبری سنادی ہے فائل فوٹو سندھ حکومت نے تاجروں کو خوشخبری سنادی ہے

سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو ہفتے اور اتوار کو کاروبار کرنے کی اجازت دے دی ، کاروبار صبح 8سے شام5 بجے تک ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔

کراچی میں تاجروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ حکومت نے ہفتے اور اتوار کو بھی کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی، کاروبارصبح 8سے شام 5بجے تک ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔

صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا شاپنگ مالز،بڑی مارکیٹس ایس اوپیز کے تحت کھولیں گی اور کاروباری سرگرمیاں مخصوص اوقات میں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ مالزمیں ایس اوپیز پربہت بہترطریقےسےعمل ہوا، عام مارکیٹوں میں ایس اوپیز کاخیال نہیں رکھا جارہا، ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی سراج تیلی کی سربراہی میں تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی تھی ، مراد علی شاہ کی مقامی صنعتوں، ریستورنٹ، سیلون کھلونے کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی تھی اور کہا تھا کہ اسی حساب سے اقدامات اُٹھائے جائیں گے تاکہ مقامی صنعتیں و کاروبار، ریستورنٹ اور سیلون وغیرہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرسکیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے سراج قاسم تیلی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کردیا جائے تاکہ تمام اقسام کے کاروبار اور صنعتیں بھرپور طریقے سے دوبارہ اپنا کام شروع کرسکیں۔

سندھ حکومت نے تاجر برادری کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اکتیس مئی تک جاری رہے گا، تمام صنعتیں کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت سے مشروط ہے، لاک ڈاؤن کرنا ذاتی فیصلہ نہیں تھا، وفاقی حکومت صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کرے تو حمایت کریں گے، این سی او سی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق موقف پیش کریں گے۔

سراج قاسم تیلی فوج تعینات کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کی موجودگی اور گشت سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

تاجر رہنما نے متنبہ کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم نہیں کیا تو گزشتہ دو ماہ سے جو کاروبار بند ہیں وہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائیں گے، لہٰذا حکمت کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور فوج کی تعیناتی پر توجہ دینا ہو گی۔

install suchtv android app on google app store