متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، اہم خبر آگئی

رکن اسمبلی پر حملہ فائل فوٹو رکن اسمبلی پر حملہ

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ایم پی اے ناصر قریشی کا کہنا ہے کہ وہ دوست سے عید ملنے گئے اور گاڑی سے اترے ہی تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے لیکن خوش قسمتی وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

ناصر قریشی کے مطابق گاڑی پر تین گولیوں کے نشان موجود ہیں، واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع کر دی ہے اور وہ خود اب محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔

ایم کیوایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے ایم پی اےناصر قریشی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ناصر قریشی پر فائرنگ کی، سندھ حکومت اپوزیشن ارکان کی حفاظت میں ناکام ہوچکی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم ارکان اسمبلی کی حفاظت کافوری مناسب بندوبست کیاجائے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی عدیل چانڈیو ایم پی اے ناصر قریشی کےگھرپہنچ گئے اور واقعے سے متعلق ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کی گاڑی پر 3 فائرہوئے ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان جلدگرفتارہوں۔

install suchtv android app on google app store