جناح اسپتال کے معروف پروفیسر سرجن اے آر جمالی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

معروف پروفیسر سرجن اے آر جمالی بھی مہلک ترین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جنہیں نجی اسپتال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑنے کی کوشش کررہا ہے تاہم تاحال وطن عزیز میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم تاہم پھر بھی 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر قائد کے مشہور و بڑے سرکاری اسپتال جناح میں خدمات انجام دینے والے معروف پروفیسر سرجن اے آر جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ سرجن اے آر جمالی جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ہیں، جنہوں نے خود اپنے شوہر اور پروفیسر اے آر جمالی کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر اے آر جمالی میں کوویڈ 19 کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خیال ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 674 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے آج 559 افراد کو شہر قائد میں اپنا شکار بنایا ہے

install suchtv android app on google app store