تاجر برادری کی فریاد بالآخر سن لی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے سے متعلق اہم اعلان جاری کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے سے متعلق اہم اعلان جاری کردیا ہے فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے سے متعلق اہم اعلان جاری کردیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں شاپنگ مالز کے علاوہ پیر سے تمام مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک کیلئے کھلیں گی، مارکیٹیں ایس او پی کے تحت کھولی جائیں گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی، سماجی فاصلے پر سختی اور خصوصی توجہ دینا ہوگی، اگر کیسز بڑھتے ہیں تو پھر مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 12ہزار مریض ہیں، لاک ڈاؤن سے آپ لوگوں کا بزنس متاثر ہوا ہے، کراچی میں آبادی زیادہ ہے، یہاں زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑے، دل دکھتا ہے اتنے سخت فیصلے کرتے ہوئے، مجبوری کے تحت اقدام کیے گئے، گزشتہ روز 11سو کیسز تھے آج بھی 7سو سے زائد کیسز ہیں۔

install suchtv android app on google app store