آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر اہم فیصلہ سنادیا

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے خصوصی بینچ نے پیپلز پارٹی رہنما کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا، ریفرنس کے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

خورشید شاہ کی کچھ عرصہ قبل نیب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں دی گئی ضمانت بھی رد کی جاچکی ہے۔

خورشید شاہ اور ان کے اٹھارہ ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیرسماعت ہے۔

یاد رہےکہ خورشید شاہ کو اٹھارہ ستمبر دو ہزار انیس کو قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، پی پی رہنما خورشید شاہ سات ماہ سے نیب کی زیر حراست ہیں اور این آئی سی وی ڈی میں زیرِ علاج بھی ہیں۔

install suchtv android app on google app store