شہرِ قائد: 5 افراد ڈوب گئے، 3 کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا

سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے ہیں فائل فوٹو سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے ہیں

کراچی میں ابراہیم حیدری بنگالی جیٹی کے قریب سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور 3 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا، بدقسمتی سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 2نوجوانوں میں سے ایک آصف کی لاش نکال لی گئی، دوسرے 15 سالہ فیضان کی تلاش جاری ہے۔ سمندر میں ڈوبنے والے 3افراد کو فوری بچالیا گیا تھا۔

بنگالی پاڑے کے رہائشی تمام افراد تفریح کے لیے سمندر میں نہا رہے تھے، تمام افراد 3بجے کے قریب سمندر میں ڈوبے تھے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کینجھر جھیل اور حب ندی میں الگ الگ واقعات میں 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store