کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت

کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے فائل فوٹو کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور دوپہر بارہ سے تین بجے تک لاک ڈاؤن میں سختی کر دی جائے گی۔

علماء اکرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے گریزکریں اور ظہر کی نماز گھر پر ادا کریں۔

سندھ حکومت نے صوبہ بھر کورونا وائرس کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ نماز جمعہ میں صرف پانچ افراد کو شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔

صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔

جامعہ بنوریہ اور جامعہ نعیمیہ نے بھی نماز گھر میں ادا کرنے کا فتویٰ جاری کیا ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مساجد میں جانا ممکن نہ ہوتو کم از کم 4بالغ افراد گھر میں نماز جمعہ ادا کریں۔

گھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دروازہ کھلا رکھا جائے اور اگر کوئی نماز میں شریک ہونا چاہے تو اسے نہ روکا جائے۔

گھر میں بھی مسجد کی طرح دو اذانوں اور خطبہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے، اگر کوئی شخص باجماعت نماز نہ پڑھ سکے تو وہ اکیلے نماز ظہر ادا کرے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کرائی جائے۔

install suchtv android app on google app store