سندھ حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنےکافیصلہ

سندھ  حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنےکافیصلہ فائل فوٹو سندھ حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنےکافیصلہ

سندھ کوروناوائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ حتمی منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھجوادیا گیا ہے۔

آرڈیننس کا مسودہ آئین پاکستان کےآرٹیکل 128کےتحت تیارکیا گیا ہے جو یکم اپریل سےپورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا۔

آرڈیننس کےتحت کوروناوائرس سےمتاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیاجائےگا۔ پچاس ہزار روپے سے کم کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا۔

ایک لاکھ تک کرایہ ہونے کی صورت پچاس فیصد ادا کیاجائےگا۔ ایک لاکھ سے زائد کرایہ ہونے کی صورت کرائے دار کو مکمل ادائیگی کرنا ہوگی۔

آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ مسودے کے مطابق صوبائی محصولات میں بھی رعایت دی جائے گی اور محصولات وصول کرنے والے محکمے رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آرڈیننس میں کسی بھی وقت ترمیم یا تنسیخ کا اختیار ہوگا۔ پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے والے ادارے رہائشی تجارتی اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کے پابند ہوں گے۔

سندھ کی حدود میں کام کرنیوالےتمام یوٹیلٹی سروسز کےاداروں پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔ 155یونٹ تک گیس کےبل معاف کیےجائیں گے اور 200یونٹ تک گیس کےبل پر 25فیصد رعائیت ہوگی۔

تین سو یونٹس کےگیس بل پر پچاس فیصد رعایت ہوگی اور تین سو یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرنا ہوگا۔800اسکوائر یارڈ کے فلیٹ سے پانی کا بل وصول نہیں کیا جائے گا۔

ایک ہزار اسکوائر یارڈ کےفلیٹس کو پانی کے بل کی مد میں 25فیصد رعایت ہوگی۔ بارہ سو اسکوائر یارڈ کے فلیٹس کو پانی کےبل میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store