شب برات؛ عوام گھروں میں رہ کرعبادت اوردعا کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج رات اپنے پیاروں کو جواس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جاملے ہیں ان کی مغرفت کیلئے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اورشب برات کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ شب برات مغفرت اوررحمت کی رات ہے، رب العزت ہماری دھرتی کوشاد آباد رکھے اورمصیبتوں سے نجات عطا فرمائے۔

عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اورملک و قوم کیلئے دعائیں کریں، آج رات اپنے پیاروں کو جو اس فانی جہاں کوچھوڑکرمالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کیلئے گھروں میں بیٹھ کردعا کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سماجی فاصلہ اختیارکرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورعلما کرام کو درخواست ہے کہ وہ ٹی وی چینلزکے ذریعے شب برات کی فضیلت پر بات کریں۔

install suchtv android app on google app store