وفاقی حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے معاملات طے، کابینہ میں واپسی کا اعلان

کنوینیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو کنوینیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کنوینیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے حتمی شکل میں آگئے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ایم کیوایم پاکستان کے مرکز آیا۔ ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف اتحادی اور حکومت کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد شہری سندھ کےلیے ایک یادگار دور ثابت ہوگا۔ اس اتحاد سے شہری سندھ کی محرومیاں دور ہوجائیں گی۔

اس موقعے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ کورونا وائرس جیسی موذی وبا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام اتحادیوں سے بات چیت اور رابطے کیے جائیں۔

قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے قائم مستقل میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جہاں ان کی تھرمل اسکینگ ہوئی اور سینیٹائزر بھی پیش کیے گئے۔ سندھ میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی،خرم شیرزمان حلیم عادل اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی وفد میں شامل تھے۔

 

install suchtv android app on google app store