ڈکیتی کا خوف، شہر قائد کے باسی تنخواہ نکالنے والےافراد کو ڈاکو سمجھ کر گھیرنے لگے

ڈکیتی کا خوف، شہر قائد کے باسی تنخواہ نکالنے آنے والےافراد کو ڈاکو سمجھ کر گیرنے لگے فائل فوٹو ڈکیتی کا خوف، شہر قائد کے باسی تنخواہ نکالنے آنے والےافراد کو ڈاکو سمجھ کر گیرنے لگے

شہر قائد کے علاقے گلبرگ میں مبینہ مقابلے اور بینک میں ڈاکوؤں کی اطلاع والے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پولیس کو مدد گار ون فائیو پر لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی، پولیس فوراً جائے واردات پر پہنچی تو وہاں ہجوم موجود تھا جس نے اے ٹی ایم میں موجود 2 افراد کو ڈاکو سمجھ کر گھیرا ہوا تھا۔

گلبرگ پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں موجود 2 افراد یہ سمجھ رہے تھے کہ باہر ڈاکو ہیں، جس کی وجہ سے وہ خوف زدہ ہو گئے تھے، اور ڈاکوؤں کے ڈر سے انھوں نے اے ٹی ایم بوتھ میں خود کو لاک کر لیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ عوام نے اے ٹی ایم بوتھ میں موجود دونوں افراد کو ڈاکو قرار دیا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اے ٹی ایم میں موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا، جہاں معلوم ہوا کہ دونوں افراد تنخواہ نکالنے کے لیے اے ٹی ایم میں گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، تاہم پولیس کے ساتھ 15 منٹ کے مقابلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store