افواہیں دم توڑ گئیں، کراچی میں پمپس پر معمول کے مطابق پیٹرول کی فراہمی جاری

افواہیں دم توڑ گئیں، کراچی میں پمپس پر معمول کے مطابق پیٹرول کی فراہمی جاری فائل فوٹو افواہیں دم توڑ گئیں، کراچی میں پمپس پر معمول کے مطابق پیٹرول کی فراہمی جاری

کراچی میں پیٹرول کی قلت کی افواہیں دم توڑ گئیں، پمپس پر پیٹرول کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول کی قلت کی افواہیں پھیل گئی تھیں، مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہونا بھی شروع ہو گئے تھے جس کی وجہ سے پی ایس او کے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس وقت شہر کے پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں، اور پیٹرول کی قلت کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں، افواہوں کے ساتھ شہر میں ایرانی پیٹرول کی کھلےعام فروخت بھی شروع ہو گئی تھی جہاں فی لیٹر پیٹرول 180 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

مصنوعی بحران، پیٹرول پمپس بند ہونا شروع، ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر

گزشتہ روز مضر صحت گیس کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس او نے آئل ٹرمینل بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ کیماڑی ٹرمینل بند رکھنے کا فیصلہ عملے اور کنٹریکڑز کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کے 23 میں سے 22 آئل ٹرمینل مکمل طور پر فعال ہیں، اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات تسلی بخش مقدار میں دستیاب ہے، جب کہ کیماڑی ٹرمینل عارضی بند ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی متاثر نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store