آج شہر قائد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مگر کیوں؟ جانیے اس خبر میں

آج شہر قائد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مگر کیوں؟ جانیے اس خبر میں فائل فوٹو آج شہر قائد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مگر کیوں؟ جانیے اس خبر میں

شہرقائد کے علاقے کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس کے باعث انتظامیہ نے ڈاؤمیڈیکل کالج کو آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق کیماڑی میں مبینہ زہریلی فضا سے اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے پیش نظر ڈاؤ میڈیکل انتظامیہ نے آج کالج بند رکھنے کا اعلان کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے دو روز کے دوران اب تک 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے جو شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

پراسرار گیس، علی زیدی کا سویا بین ذرات کی رپورٹ ماننے سے انکار

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے زہریلی گیس سے اموات کی وجہ سویا بین ذرات کو قرار دینے سے متعلق جامعہ کراچی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویا بین ذرات کی رپورٹ کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کرتا، کون سی گیس اور ذرات تھے آج اس کی رپورٹ آجائے گی۔

install suchtv android app on google app store