سندھ ہائی کورٹ کا پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری

سندھ ہائی کورٹ نے بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اورپیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکی نمائندگی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی اسمبلی رکنیت کالعدم قراردینےکی درخواست بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کیسز میں پھنسے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی اسمبلی رکنیت کالعدم قراردینے کی درخواست بحال کردی۔

بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکی نمائند گی کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور پی پی قیادت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

شہری نےبیماری کےباعث پیش نہ ہونے پرمسترد درخواست بحال کرنےکی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹوایک وقت میں دو پارٹیوں کی نمائندگی کرتےہیں۔

درخواست گزار نے کہا یہ رہنمابیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے عہدیدارہونے کا دعوی کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کا نشان تلوار اور پارلیمینٹرینز کا انتخابی نشان تیر ہے، پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہی نہیں تویہ رہنما اس کے نام پر کیوں سرگرمیاں کرتے ہیں؟

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان کی سرگرمیاں بد دیانتی پرمبنی ہیں لہذا یہ صادق و امین نہیں رہے، ان کی اسمبلی رکنیت کالعدم قراردی جائے۔

install suchtv android app on google app store