نعیم الحق کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک، اہم رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق فائل فوٹو تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس خیابان اتحاد مسجد عائشہ میں ادا کی گئی، نعیم الحق کی نماز جنازہ مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی۔

نعیم الحق کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت 

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 70 برس تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق دارِِ فانی سے کوچ کر گئے 

نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نعیم الحق میرے قریبی دوست، ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔

مزید جانئیے: نعیم الحق کے انتقال پر تحریک انصاف کا 3 روزہ سوگ کا اعلان ...

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، 3 سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا، اپنے سب سے پرانے دوست کے انتقال پر صدمہ پہنچا۔

 

install suchtv android app on google app store