سپریم کورٹ کی یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

سپریم کورٹ کی یونیورسٹی روڈپر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم فائل فوٹو سپریم کورٹ کی یونیورسٹی روڈپر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دے دیا اور پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا پی آئی اے کی طرف سے کون آیا ہے، جنرل منیجر لیگل سروسز پی آئی اے عدالت میں پیش ہوئے، پی آئی اے نمائندہ نے بتایا ہم نے شادی ہالز گرا دیئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کیاکہہ رہےہیں کل ہی شادی ہال دیکھ کر آیاہوں، یونیورسٹی روڈپرکل گیا تو وہاں ہال موجودتھا، جس پر نمائندہ نے بتایا اسٹرکچرہوسکتا ہے، استعمال نہیں کررہے۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے سے اپنے تمام شادی ہالز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے پی آئی اے کے رفاعی پلاٹس کی کیا صورتحال ہے۔

سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دیتے ہوئے پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

install suchtv android app on google app store