وزیر اعظم عمران کی ابھی کراچی آمد ہوئی نہیں مگر اہم بیٹھک لگ گئی۔۔۔ سندھ کی سیاست میں نیا موڑ

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد سے پہلے گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی، اجلاس میں کراچی میں تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد سے پہلے گورنر ہاؤس میں سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف ارکان اور حکام شریک ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کراچی وسطی میں 3 فلائی اوورز کی تکمیل میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔

مذکورہ 3 فلائی اوورز فائیو اسٹار، کے ڈی اے اور سخی حسن چورنگی پر وفاقی فنڈز سے زیر تعمیر ہیں۔ فلائی اوورز منصوبوں کو ستمبر 2019 میں مکمل ہونا تھا۔ گورنرسندھ نے فروری کے شروع میں فلائی اوورز مکمل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فلائی اوورز کی تعمیر کا منصوبہ مارچ 2020 تک مکمل ہوگا، 3 فلائی اوورز کا 30 فیصد تعمیراتی کام باقی ہے۔ فلائی اوورز کے ساتھ منسلک خستہ حال روڈز کی تعمیر بھی نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف ارکان اسمبلی نے سڑکوں کی تعمیر سے پہلے فلائی اوورز کھولنے کی تجویز دی۔ ارکان کا کہنا تھا کہ 25 فروری سے پہلے منصوبے ہر صورت مکمل کیے جائیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ بقیہ تعمیراتی کام میں بھی تیزی لائی جائے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کو سندھ کے امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ جی ڈی اے کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

 

install suchtv android app on google app store