وزیر اعظم آج سندھ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری دیں گے

وزیر اعظم آج سندھ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری دیں گے فائل فوٹو وزیر اعظم آج سندھ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری دیں گے

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کوسندھ کےمختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعظم سے مشاورت کےبعد حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کا سندھ میں آغاز ہونے جارہا ہے ، وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس سے وفاقی منصوبہ کا آج آغاز کریں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کامیاب جوان پروگرام کوسندھ کےمختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم سے مشاورت کےبعدحتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا وزیراعظم نے ہمیشہ اپنے نوجوانوں پر اعتماد کیا، نوجوان ملک کو اوپر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، کامیاب جوان جیسامنصوبہ پہلے کبھی شروع نہیں کیا، وزیراعظم سندھ کےنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلیےخود آ رہےہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی صوبے کا ہووہ ہمارا اثاثہ ہے، جس نے اثاثے پر توجہ نہیں دی اس کا اپنا نقصان ہے، وزیراعظم اپنے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پروزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان منصوبہ ملکی معیشت میں مرکزی کرداراداکرےگا، وسائل کی عدم دستیابی نوجوانوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننےدیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کو آج خصوصی مبارکباد دیتاہوں، سندھ کانوجوان حکومتی سرپرستی میں روزگار حاصل کر سکےگا، پروگرام کےذریعےبے روزگار نوجوانوں کی مکمل مددکریں گے۔

install suchtv android app on google app store