آٹے کا بحران کن افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے؟ سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت اہم پہلو سامنے آگیا

سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری کے کیس کی سماعت ہوئی ہے فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری کے کیس کی سماعت ہوئی ہے

سندھ ہائیکورٹ نے گندم چوری کے کیس میں ملزموں کی درخواستیں ضمانتیں سکھر بنچ منتقل کردیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری کے الزام میں گرفتارملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملک میں آٹے کے بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم ہو گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں ۔

عدالت نے ملزم ہریش سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی پیٹ نہیں بھرا؟، عدالت نے کہا کہ ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایما پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کردیا، ملزموں نے گوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی۔عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانتیں سکھر بنچ منتقل کردیں۔

 

install suchtv android app on google app store