ایم کیو ایم کیلئے بڑی بری خبر، اہم رہنما گرفتار

 ایم کیو ایم کے سابق رکن نثار احمد پنہور فائل فوٹو ایم کیو ایم کے سابق رکن نثار احمد پنہور

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رکن نثار احمد پنہور کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمد پنہور کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

نثار احمد پنہور کے بیٹے محسن پنہور نے اپنے والد کو حراست میں لئے جانے کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام میرے والد کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ نثار احمد پنہور 2008 میں ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر رُکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store