سندھ ہائیکورٹ میں نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اور قیام کیخلاف کیس کی سماعت

سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نوازشریف

سندھ ہائیکورٹ نے نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اور قیام کیخلاف درخواست گزار سے دلائل طلب کرلئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اور قیام کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ برطانیہ جانے سے قبل سخت بیماری اور جان جانے کا خدشہ ظاہر کیاگیا، برطانیہ پہنچنے پر نوازشریف چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست اس عدالت میں دائر کریں جس نے نوازشریف کو ضمانت دی، بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والی عدالت یہ درخواست سنے تو بہتر ہے، ہم اس درخواست کو کیسے سن سکتے ہیں ۔

درخواست گزار نے کہا کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزادی تو لاہورہائیکورٹ نے درخواست سنی ،اس طرح یہ عدالت نوازشریف کیخلاف یہ درخواست سن سکتی ہے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مطمئن کریں یہ عدالت درخواست سن سکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store