آئی جی کی تعیناتی کا مسئلہ، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

آئی جی کے مسئلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا فائل فوٹو آئی جی کے مسئلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

آئی جی کے مسئلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں آئی جی کے لیے غلام قادر تھیبو، کامران فضل اور مشتاق مہر کے نام بھیجے گئے ہیں۔ سندھ اور وفاق کے درمیان رسہ کشی جاری ہے، آئی جی سندھ کے معاملے پر تا حال فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مراد علی شاہ کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ کے لیے غلام قادر تھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام بھیجے گئے ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق وزیر اعظم سے 16 جنوری کو فون پر بات ہوئی تھی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح تین ناموں کا پینل بھیج دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سروسز کی طرف سے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو نام بھیجے گئے ہیں۔ جبکہ وفاق نے سندھ حکومت کے نام مسترد نہیں کئے۔ وزیراعظم سے رابطے کے بعد نام بھیج دیئے ہیں امید ہے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store