پانی کیلئے ترستےکراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم حکومتی اعلان

پانی کا بحران فائل فوٹو پانی کا بحران

پانی کیلئے ترستےکراچی والوں کیلئےخوشخبری ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی ازسر نو تعمیر و توسیع مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد شہر کو 100ایم جی ڈی اضافی پانی فراہم کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

60سال بعددھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی ازسرنو تعمیر و توسیع کے منصوبے پر 1 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں نئی مشینری نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے اسٹیشن سے100ایم جی ڈی اضافی پانی فراہم کیاجائےگا۔

1958کےبعدپہلی بار دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر و توسیع کی گئی ہے اور گزشتہ11سال میں سندھ حکومت کا فراہمی آب کا یہ پہلا بڑا منصوبہ مکمل ہوا ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو منصوبےکا سنگ بنیاد وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے رکھا تھا، اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح بلاول بھٹو کل صبح 10بجےکریں گے۔

install suchtv android app on google app store