مئیر کراچی کی اچانک امریکا روانگی نے کئی سوالات جنم دیے

مئیر کراچی کی اچانک امریکا روانگی نے کئی سوالات جنم دیے فائل فوٹو مئیر کراچی کی اچانک امریکا روانگی نے کئی سوالات جنم دیے

میئر  کراچی وسیم اختر فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اختر آئندہ ہفتے امریکا سے واپس آئیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن قائم مقام مئیر کراچی کے فرائض انجام دیں گے۔

میئر کراچی گزشتہ سال جولائی میں بھی امریکا گئے تھے۔ اس مرتبہ وہ خاندان کے ہمراہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ میئرکراچی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما وفاقی حکومت سے ناراض ہیں۔ 12 جنوری کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے دوسرے ہی روز 13 جنوری کو وفاقی وزیر اسد عمر ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد گئے تھے تاہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور پھر 16 جنوری کو اپنا استعفی بھی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا واضح موقف ہے کہ جب تک شہری سندھ کے مسائل حل نہیں ہوتے اور معاہدوں پر عمل نہیں ہوتا تو بات چیت اگے نہیں بڑھ سکتی۔

بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ناراض ایم کیو ایم رہنماؤں کو منانے کراچی پہنچے تھے۔

install suchtv android app on google app store