نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری، بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا

نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری فائل فوٹو نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینےکافیصلہ کرلیا گیا، میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ،ترجمان ڈرائیونگ لائسنس کا کہنا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کوفری میڈیکل کٹ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پرائیویٹ کمپنی،ٹریفک پولیس کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ترجمان نے کہا میڈیکل کٹ میں جان بچانےوالی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی ، جس میں دل کادرد، سردرد کی گولی سے پیٹ خراب ہونے تک کی گولی شامل ہیں جبکہ میڈیکل کٹ میں ڈریسنگ پٹی، قینچی اورسنی پلاسٹ بھی موجود ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آج سے آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خیال رہے کراچی میں ڈرائیونگ لا ئسنس کا حصو ل آسان ہے یا دشواراس بات کا اندازاہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہر میں تین مقامات ناظم آباد، کلفٹن اور کورنگی میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز قائم ہیں جہاں یومیہ ہزاروں شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store