بریکنگ نیوز: اہل یا نااہل : آصف زرداری کی ہمشیرہ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

 صدر آصف علی زرداری اور  کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فریال تالپور فائل فوٹو صدر آصف علی زرداری اور کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فریال تالپور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدم پیروی کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت فریال تالپور کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایااور الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پھوپھی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی اورنیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کو چیلنج کردیاگیا ،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج کردی گئی،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل بھی عدالت میں چیلنج کردی گئی،پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سے عرفات چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل حافظ عرفات نے موقف اختیار کیاکہ چیئرمین بورڈ زلفی بخاری کی تعیناتی کابینہ نے خلاف قانون کی،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کس قانون کے تحت بنایا گیا؟

وکیل درخواست گزارنے کہاکہ18ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا،وفاقی حکومت کو اختیارنہیں، وکیل حافظ عرفات چودھری نے کہاکہ چیئرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے، منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی بطور چیئرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کوغیرقانونی قراردیکرکالعدم قراردیاجائے۔

install suchtv android app on google app store