آرمی چیف نے قائد اعظم کو کن الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا؟ جان لیں اس خبر میں

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بابائے قوم کے یوم ولادت پر مزار قائد پر حاضری دے رہے ہیں فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بابائے قوم کے یوم ولادت پر مزار قائد پر حاضری دے رہے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے پر قائد اعظم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کے یوم ولادت پر مزار قائد پر حاضری دی اور اور قائداعظم کی سال گرہ پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے متعلق قائداعظم کا وژن دو قومی نظریے پر مبنی تھا جو آج پہلے سے بھی زیادہ ایک حقیقت تسلیم کیا جاتا ہے، پاکستان بنانے پر قائد اعظم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی اپنی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا وژن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے گا تاکہ ہم پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے مطابق آگے بڑھا سکیں۔

یاد رہے کہ قوم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش جوش و خروش سے منایا۔

install suchtv android app on google app store