سل بٹے سے شوہر موت کے منہ میں پہنچ گیا، قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کا بڑا اعتراف، خبر نے علاقے میں ہلچل مچا دی

شوہر کا قتل فائل فوٹو شوہر کا قتل

لاش قالین میں لپیٹ کرٹھیلے والی ریڑھی پر رکھی اس کے بعد اسے کچرا کنڈی میں پھینکا، خبر نے علاقے میں ہلچل مچا دی

ملیر کھوکھرا پار سے دس دن پہلے اقبال نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ قتل کے الزام میں گرفتار خاتون نے اعتراف کیاہے کہ اقبال عامر کے سر پر بیلن اور سل بٹے سے وار کئے تھے۔ پھرلاش قالین میں لپیٹ کرٹھیلے والی ریڑھی پر رکھی اس کے بعد اسے کچرا کنڈی میں پھینکا۔

واضح رہے کہ سولہ دسمبرکو ملیر کی کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے ۔ کھوکھرا پارکے علاقے ڈگری کالج کے قریب کارپیٹ میں لپٹی کچرا کنڈی سی50 سالہ شخص کی لاش ملی۔ جس کی شناخت اقبال ولد غلام احمد کے نام سے ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو پولیس کی کارروائی کیلئے تحویل میںلے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیاتھا۔

install suchtv android app on google app store