نیب نے آصف زرداری کے قریبی دوست کے خلاف ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا؟ سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

آصف زرداری فائل فوٹو آصف زرداری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔

نثار مورائی کےخلاف نیا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثوں پر دائر کیا جائے گا، نیب نے ملزم کے پانچ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثارمورائی کی کراچی،حیدرآباد،لاہورمیں اربوں کی جائیداد موجود ہے جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے اُسی علاقے میں بنگلا موجود ہے جہاں ایان علی کا فلیٹ تھا۔

ذرائع کے مطابق نثار مورائی کی زیر ملکیت لاہور کے بنگلے کی تصدیق کرالی گئی جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، علاوہ ازیں حیدرآباد کے پلاٹوں کی تصدیق بھی متعلقہ حکام سےکرالی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق نثارمورائی کے حیدرآباد کے نجی بینک کی برانچ میں 4 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بینک کی برانچ میں بھی ایک کھاتہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ برس سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کےالزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا شمار آصف زرداری کےقریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store