ہالہ میں ٹوٹی قیامت صغریٰ، کسانوں سے غیر انسانی سلوک

کسانوں کا قتل۔ فائل فوتو کسانوں کا قتل۔

ہالہ کے نواحی گاؤں کرم خان نظامانی میں دو کسانوں پر بہیمانہ تشدد۔ کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ قتل ہونے والوں کا تعلق باگڑی برادری سے ہے۔ اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ہالہ کے نواحی گاؤں کرم خان نظامانی میں قتل کی سنگین واردات۔ ملزمان نے کھیتوں میں پانی لگاتے ہوئے دو کسانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کسانوں پر کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مقامی زمیندار وسیم نظامانی کی زرعی زمین پر پیش آیا۔ قتل ہونے والوں کا تعلق باگڑی برادری سے ہے۔ جبکہ ان کی شناخت نانکو اور جانکی باگڑی کے نام سے کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو متعلقہ ہسپتال ہالہ منتقل کردیا گیا۔ اپنے پیاروں کے قتل کی اطلاع ملنے پر ورثا غم سے نڈھال جبکہ شہر کی فضا سوگوار ہے۔

install suchtv android app on google app store