آصف علی زرداری کہاں روانہ ہونے جا رہے ہیں؟ اندر کی خبر نے تہلکہ مچا دیا

آصف علی زرداری فائل فوٹو آصف علی زرداری

عدالتی ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کچھ دیر بعد کراچی روانہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی ممکنہ کراچی روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اسلام آباد میں کے باہر سیکیورٹی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کو اسلام آباد ائیر پورٹ لے جانے کے لیے سیکیورٹی اسکواڈ تیار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد احتساب عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے بدلے سابق صدر آصف زرداری کو رہا کردیا تھا۔
رہائی کے وقت سابق صدر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیراعلاج تھے۔ اسپتال سے رہائی کے بعد زرداری سیدھے زرداری ہاؤس چلے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store