تحریک انتقام کا انجام بہت برا ہونے والا ہے، بڑے بیان نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

یہ احتساب، انتقام کا عمل ہے اور تحریک انتقام کو انجام بہت برا ہونے والا ہے، کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں ،پیپلزپارٹی نے ہر انتقام کا سر اٹھا کر مقابلہ کیا،یہ احتساب، انتقام کا عمل ہے ،تحریک انتقام کو انجام بہت برا ہونے والا ہے ۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب مکمل طور پر متنازعہ ہو چکا ہے، ہم نے بڑے بڑے آمروںکا سامنا کیاہے ،بلاول بھٹو میدان میں آگئے دیکھتے جائیں وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں ،سب سوال کررہے ہیں کیا پیپلزپارٹی سوتیلی ہے ؟زرداری صاحب کی صحت ایسی ہو گئی ہے کہ انہیں دوسری عدالت منتقل کرناپڑرہا ہے ،پی پی رہنماﺅں کو دہشتگردوں کی طرح عدالتوںمیں پیش کیا جاتا ہے ،فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں لے جایاجاتا ہے ۔

شیری حمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں ،پیپلزپارٹی نے ہر انتقام کا سر اٹھا کر مقابلہ کیا،زرداری صاحب ہر عدالت میں سرخرو ہوںگے،انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ،یہ احتساب ،انتقام کا عمل ہے ،تحریک انتقام کو انجام بہت برا ہونے والا ہے ۔

install suchtv android app on google app store