حکومت کی جانب سے تعطیلات کا بڑا اعلان مگر کب تک؟ بڑے اعلان نے سب کو چونکا دیا

حکومت کی جانب سے تعطیلات کا  اعلان فائل فوٹو حکومت کی جانب سے تعطیلات کا اعلان

حکومت کی جانب سے تعطیلات کا بڑا اعلان کر دیا گیا، تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تہلکہ خیز خبر نے سب کو حیران کر دیا۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے نجی و سرکاری اسکولوں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ کچھ روز قبل وزارت داخلہ نے نئے سال کی سرکاری و اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نئے سال میں 15 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جب کہ 23 اختیاری تعطیلات بھی لی جا سکیں گی۔ نئے سال میں عید الاضحیٰ، عاشورہ اور کرسمس کی آخری چھٹی اتوار کی نذر ہو جائیں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کشمیر ڈے، یوم پاکستان، یوم مزدور، عید الفطر، عیدالاضحیٰ، یوم آزادی، عاشورہ، عیدمیلادالنبیﷺ ، یوم قائد کرسمس کی چھٹیاں شامل ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store