ایف آئی اے کا ایف آئی اے کے دفتر پر چھاپہ، اندرونی کہانی نے حیران کر دیا

ایف آئی اے فائل فوٹو ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے ایف آئی اے کے جعلی دفتر پر چھاپہ مارا۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایف آئی اے کے جعلی دفتر پر سائبر کرائم سرکل نے چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔ جعلی ایف آئی اے اہلکاروں نے باڈی بلڈنگ کلب سے درجنوں افراد کو بلایا جنہوں نے ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

سولجر بازار میں ایف آئی کے جعلی دفتر میں موجود جعلی اہلکار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے ایف آئی اے کے جعلی دفتر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ٹارچر سیل میں تشدد کرنے والے 2 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، تشدد میں ملوث افراد کی شناخت دانش جینیا اور جبران کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی، مقابلہ، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

جعلی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ دانش اور جبران کے ناموں کو ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

install suchtv android app on google app store