سید قائم علی شاہ نے آخر کار بڑا راز بتا دیا، سب کو حیران کر دیا

سید قائم علی شاہ فائل فوٹو سید قائم علی شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنی صحت کا راز بتادیا۔

86 سالہ قائم علی شاہ نے اپنی صحت کا راز بتادیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنی صحت کا راز بتادیا۔

قائم علی شاہ 3 مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ رہے ہیں اور وہ آج اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔

پیشی کے بعد گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ نے اپنی صحت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سبزیاں کھاتا ہوں اور بھاری غذا سے پرہیز کرتا ہوں جبکہ واک بھی کرتا ہوں۔

نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود دل جوان ہے، پارٹی اور زندگی میں فعال ہوں۔

قائم علی شاہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ’ایسی ویسی‘ کوئی عادت بھی نہیں ہے۔

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں جو لیڈرز بیمار ہیں انہیں کوئی ’ایسی ویسی‘ عادت ہو۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان لیڈر پر بھی کیس بنائے گئے، ہمارے رہنما گرفتار ہورہے ہیں اور یہ زیادتی ہے۔

install suchtv android app on google app store