نیب کا خورشید شاہ خلاف نیب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، پیپلزپارٹی کی قیادت میں بے چینی

خورشید شاہ فائل فوٹو خورشید شاہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کے لیے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور چیئرمین سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔
نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالر کرائم کے ماہر تفتیشی افسر مانگ لیے ہیں۔

خورشید شاہ کیس میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جےآئی ٹی کی تحقیقات ضروری ہے۔

سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر نیب سکھر کی تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل نیب سکھر ٹیم نے روہڑی میں قائم گلف ہوٹل کی پیمائش کر کے وہاں موجود افراد کے بیانات قلمبند کیے اور روہڑی مختیار کار آفس پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

نیب کی ٹیم روہڑی مختیار کار آفس سے گلف ہوٹل سمیت کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store