فیصل واؤڈا نے مریم نواز کو باہر بھیجنے پر بڑے حکومتی ارادے کا راز کھول دیا؟

فیصل واوڈا فائل فوٹو فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ ہم مریم نواز کے باہرجانے کی ہر فورم پر مذمت کریں گے ، اگر عدالت نے اجازت دی بھی تو ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے ۔

فیصل واڈا نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے ، اشاروں کی باتیں ختم ہوچکی ہیں، ان ہاﺅس تبدیلی کی باتیں خواہشات ہیں۔

نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کی مذمت کرتا ہوں۔کسی کے گھر کے باہر احتجاج درست نہیں ہے ۔

ہماری سیاسی دشمنی اور سیاسی لڑائی ہے ، کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوتو میں سب سے آگے ہونگا ۔

فیصل واوڈ ا کا کہنا تھا کہ ایک عورت نے سبزی چوری کی تو اس کی سات سال کی بیٹی کو بیڑیاں لگائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عورت نے بھوک کی وجہ سے چوری کی ہے تو اس کی سات سال کی بیٹی کا کیا قصور ہے ؟

جس کوبیڑیاں ڈالی ہوئی ہیں اوروہ بھو ک بھی ہم نے اس کودی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ امیر کے خلاف کوئی اورقانون اور غریب کے لئے کوئی اور قانون ہو ہم مریم نواز کے باہرجانے کی ہر فورم پر مذمت کریں گے ، اگر عدالت نے اجازت دی بھی تو ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے ۔

install suchtv android app on google app store