سندھ کے کون سے شہر کے چھوٹے سے تعلقہ کو کراچی سے زیادہ فنڈ دیا گیا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگئی

 تعلقہ ڈوکری فائل فوٹو تعلقہ ڈوکری

نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاڑکانہ کی تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کی تحقیقات میں پیش رفت آئی ہے جس میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

نیب کی تحقیقات میں لاڑکانہ کے 2 ٹاؤنز پر مشتمل علاقے تعلقہ ڈوکری سے متعلق بھی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری کیے گئے اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو 10سالوں میں 20 ارب سے زائد کے فنڈز دیے گئے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کیے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store