پیپلزپارٹی میں بھی دراڑیں آنے لگیں، فردوس شمیم نقوی نے اندر کی کہانی بتا کر سب کو حیران کر دیا

فردوس شمیم نقوی فائل فوٹو فردوس شمیم نقوی

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ سندھ کی باری ہے ، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی میں دھڑے بنتے جارہے ہیں، پی پی کے کارکنوں کو سندھ حکومت کی کارکردگی دیکھنی چاہیئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم فارورڈ بلاک کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر کیوں گھبرا گئے، وہ نالائق ہيں، اب وزیر اعلیٰ سندھ کی باری ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔

فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کرسی نہیں ملک بچانے کے لیے نکلا ہے۔

install suchtv android app on google app store