کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر دیکھ کر فردوس شمیم کیوں حواس باختہ ہوگئے؟ مرتضیٰ وہاب نے پول کھولا

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب فائل فوٹو سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈبلاک ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خود اپوزیشن لیڈرسے جان چھڑاناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاکردگی سامنے رکھیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام تہذیب یافتہ ہیں نہ جانے فردوس شمیم کی تربیت کہاں ہوئی۔ ان کاکہناتھا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر دیکھ کر فردوس شمیم نقوی حواس باختہ ہیں، اپوزیشن لیڈر یہ بتا دیں کراچی کو وفاق کے 162ارب روپے کب ملیں گے؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاکردگی سامنے رکھیں۔

مزید پڑھیں: اب کونسا بحران عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کرینوالا ہے؟ علی زیدی نے خبردار کردیا

یاد رہے کہ وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبے کے عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملز پر قابو نہیں پایا گیا۔

 

 

install suchtv android app on google app store