سندھ حکومت نے کس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کے لئے کمر کس لی، جان کر سب حیران

سندھ حکومت فائل فوٹو سندھ حکومت

سندھ حکومت نے مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرکے آٹے کی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ خوراک کی مقررہ قیمت پر سختی سے عمل کرائیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا تھا کہ سندھ میں آٹے کا بحران آنے والا ہے، سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپٹ پریکٹس سے فلور ملز بے لگام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلور ملز پر قابو نہیں پایا گیا۔

یاد رہے کہ دودھ اور چینی کے بعد چند ماہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store