روشنیوں کے شہر میں ہوئی احترامِ انسانیت کی پامالی، رونگٹے کھڑے کردینے والی خبر آگئی

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع انو بھائی پارک کے قریب سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع انو بھائی پارک کے قریب سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع انو بھائی پارک کے قریب سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق ملنے والی یہ انسانی ہڈیاں کئی سال پرانی ہیں۔

انسانی ہڈیاں گرین لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئی ہیں جو کپڑے کے تھیلوں میں بند تھیں، کراچی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی ہے جس نے ہڈیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راﺅ کے مطابق کھدائی کے دوران ملنے والی ہڈیاں چیک کرا رہے ہیں، یہ ہڈیاں انو بھائی پارک کے قریب زمین سے کھدائی کے دوران ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر میڈیکل ویسٹیج کا معاملہ لگ رہا ہے، پہلے مختلف آپریشن اور سرجری کے دوران انسانی ہڈیوں کو الگ کیا جاتا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ شوگر کے مریضوں کے جسمانی حصوں کو بھی کاٹ کر الگ کیا جاتا ہے، پہلے ان ہڈیوں کو مختلف جگہوں پر دفنا دیا جاتا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کچھ سالوں سے ان ہڈیوں کو جدید طریقے سے ختم کر دیا جاتا ہے، اندازہ ہے کہ یہ ہڈیاں کئی سال قبل دبائی گئی تھیں، تاہم پولیس مکمل تفتیش کے بعد ہی اس سلسلے میں بتا سکے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے جاری گرین لائن منصوبہ کئی برس قبل شہرِ قائد میں شروع کیا گیا تھا جو تاحال نامکمل ہے۔

install suchtv android app on google app store