آمدن سےزائد اثاثے، کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت، بڑے فیصلے نے سب کو چونکا دیا

کرپشن کیس کی سماعت فائل فوٹو کرپشن کیس کی سماعت

کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

آغا سراج کہتے ہیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافے کے حوالے سے قانون سازی کی حمایت کرنا یا نہ کرنا پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔

احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر ملزمان کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثاجات بنانے اور کروڑون کی کرپشن سے متعلق ہونے والی سماعت کے دوران تمام ملزمان پیش ہوئے سماعت شروع ہوتے ہی تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کے لیے طلب کی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی.

سماعت کے بعد آغا سراج درانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافے کی قانون سازی کی حمایت کرنا یا نہ کرنا پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہ جیل میں ہوتے ہیں اس لیے ان چیزوں کا اسے کوئی علم نہیں ہوتا.
آغا سراج درانی کا طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ طلبہ یونین کی بحالی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا پیپلزپارٹی خود طلبہ یونین سے وجود میں آئی ہے.

install suchtv android app on google app store