بنوں سے کراچی جانے والی مسافر بس گھو ٹکی کے قریب الٹ گئی افسوسناک خبر

صوبہ سندھ کے شہر گھو ٹکی فائل فوٹو صوبہ سندھ کے شہر گھو ٹکی

 بنوں سے کراچی جانے والی مسافر بس صوبہ سندھ کے شہر گھو ٹکی کے قریب موٹر وے پر الٹ جانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت دو خواتین بری طرح جھلس کرجاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے۔بدقسمت مسافر بس میں45 مسافر سوار تھے ۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ، پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store