بلاول نے سندھ اسمبلی کے وزراء کو ایسی ہداہت کردی کہ جیسے جان کر آپ بھی داد دینگے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزراء، مشیران اور معاون خصوصی نے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین کو عوام سے رابطے کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر سندھ حکومت مزید اسکیمیں لائے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔

چیئرمین پی پی نے مٹھی اور اسلام کوٹ کے آر او پلانٹس کو فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

install suchtv android app on google app store