بڑھتا ہوا شہرِ قائد میں کچرا بن گیا وبالِ جان، نامعلوم افراد نے میئر کراچی کے دفتر کے سامنے کچرے کا انبار پھینک دیا

میئر کراچی وسیم اختر فائل فوٹو میئر کراچی وسیم اختر

کراچی میں بڑھتا ہوا کچرا شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کرنے لگا۔ نامعلوم افراد میئر کراچی کے دفتر کے سامنے کچرے کا انبار پھینک کر فرارہوگئے۔کے ایم سی کے مرکزی دروازے کے سامنے کچرے کا ڈھیر لگا دیا گیاہے۔

میئر کراچی اس اچانک افتاد پر نالاں ہیں، شہر کی صفائی کے حوالے سے تو ان کا کوئی قابل ذکر کارنامہ سامنے نہیں آیا البتہ انہوں نے اپنے دفتر کی صفائی کیلئے لوڈرز اور ڈمپرز کو بلا لیا ہے۔جو میئر کی ہدایت پر کے ایم سی کی صفائی یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے کچرے سے جڑے معاملات کراچی کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ 2014 کے ایک قانون کے تحت خطیر رقم سے بننے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر الماس سلیم کے مطابق کراچی شہر سے روزانہ 14000 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف 8000 ٹن ہی جمع کیا جاتا ہے اور باقی کچرا شہر میں ہی موجود رہتا ہے۔

کراچی کی سیاست بھی کچرے کے گرد ہی گھومتی ہے۔ اس ساری کش مکش میں جسے سب سے زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ عوام ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store