آصف زرداری کے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو گئی۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

  • اپ ڈیٹ:
سابق صدر آصف زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری

پارک لین کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔پارک لین کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے معاون وعدہ معاف گواہ بن گئے۔


سابق ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین وعدہ معاف گواہ بنے۔جاوید حسین کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب نے ملزم جاوید حسین کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

خیال رہے 19جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف لین ریفرنس دائر کیا تھا۔پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 17 ملزمان نامزد ہیں، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پہلے ہی سے گرفتار ہیں۔ نیب نے یکم جولائی کو ہی پارک لین کیس میں آصف زرداری کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا اس کیس میں احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی لیا جائےگا۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب ٹیم نے 10جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتارکیا تھا جس کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے مینجرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور کیس میں نامزد کی جانے والی دیگر اہم شخصیات کے خلاف دبئی کا شہری وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔ دبئی کا شہری ناصر عبد اللہ لوتھا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور اس نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔
دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے مل کر کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا تھا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ ناصرعبداللہ لوتھا نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرویا۔ ان کا بیان یڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نے بطور مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کیا۔ ناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ہیں

install suchtv android app on google app store