پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیران کن بیان دے دیا

  • اپ ڈیٹ:
 بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی حکومت نے غریب آدمی کا جینا محال کردیاہے۔ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے۔عوام کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے میرا ساتھ دے ۔

موہنجودڑومیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب میں اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہاہوں۔  کٹھ پتلی حکومتیں عوام کوخوش نہیں رکھ سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے۔  پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا۔  یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا ۔  حکومت کے گھروں اور نوکریوں کے وعدے چھوٹے ثابت ہوئے۔  حکومت نے ٹیکس لگا کر تاجروں ، کسانوں اور عوام کا معاشی قتل کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو اس وقت بھی دنیا میں مالیاتی بحران تھا مگر ہم نے معاشی بحران کا مقابلہ کیا تھا۔  صدر زرداری نے انقلابی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ مجھے اس کٹھ پتلی حکومت کوگھر بھیجنا ہے۔  تجاوزات کے نام پر غریبوں کی گھروں اوردکانوں کوگرایا گیا۔ عوام دشمن حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ ہمیں پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف بجٹ قبول نہیں ہے۔ حکومت نے 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔  ایک بھی نہیں بنا ۔  نوکری کی بجائے نوجوان بیروزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جیسے پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا۔  اب اس کٹھ پتلی وزیر اعظم کوگھر بھیجنا ہے ۔ ایک سال میں ہزاروں لوگوں کو بیروز گار کیا گیا ہے۔ کٹھ پتلی حکومت میں عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کوکراچی میں جلسہ کریں گے۔  کٹھ پتلی حکومت کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔

install suchtv android app on google app store