نیب کی ایک اوربڑی کارروائی، سندھ کے اہم شخصیات شکنجے میں، تفصیل اس خبر میں

نیب کی  ایک اوربڑی کارروائی فائل فوٹو نیب کی ایک اوربڑی کارروائی

نیب نے ایک اوربڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹاﺅ ن کمیٹی جیکب آباد کے چیئر مین غلام عباس کوگرفتار کرلیا ہے ، ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور فریال تالپور کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا الزام ہے ۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیب نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹاﺅ ن کمیٹی جیکب آباد کے چیئر مین غلام عباس کوگرفتار کرلیا ہے ۔ غلام عباس جاکھرانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ غلام عباس جاکھرانی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کا قریبی عزیز ہے ، غلام عباس پر فریال تالپور کوبلٹ پروف گاڑی دینے کا الزام ہے ۔

واضح رہے کہ نیب اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت قائم خانی کوگرفتار کرچکاہے ۔

install suchtv android app on google app store