مشیر کی گرفتاری پر میئر کراچی وسیم اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا، تفصیل اس خبر میں

 مشیر کی گرفتاری پر میئر کراچی وسیم اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا، تفصیل اس خبر میں فائل فوٹو مشیر کی گرفتاری پر میئر کراچی وسیم اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا، تفصیل اس خبر میں

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا گھیرا کس کے گرد تنگ ہورہا ہے، میں یہاں موجود ہوں، نیب والے تحقیقات کر رہے ہیں، جو دستاویز مانگ رہے ہیں، ہم انہیں دے رہے ہیں، نیب کی تحقیقات کے معاملے پر اس وقت بات نہیں کرنا چاہتا۔

اپنے مشیر لیاقت قائم خانی کی گرفتاری اور ان کے گھر سے برآمد ہونے والے خزانے پر ردعمل دے دیتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کسی افسر کو تمغہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی سفارش پر ہی ملتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ لیاقت قائم خانی کو تمغے کی سفارش کس نے کی؟۔

install suchtv android app on google app store